ڈیرہ اسماعیل خان : اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) سے الگ ہونے والے مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا گل نصیب ، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے۔ دونوں رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران جے یو آئی (ف) کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل مولانا محمد شیرانی اور مولانا گل نصیب کی جے یوآئی کی رکنیت ختم کر دی گئی تھی، جس کے بعد مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان پر سنگین نوعیت کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔
مولانا محمد خان شیرانی کاموقف تھا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف محاذ آرائی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔