جنوبی افریقہ سے مقابلہ، فخر زمان کی جگہ محمد حارث پاکستانی اسکواڈ میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آج ہونے والے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلئے فخر زمان انجرڈ ہونے کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔ فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں فخر زمان انجری کا شکار ہو کر ایک بار پھر اَن فٹ ہو گئے۔ سابق اوپنر کی جگہ نوجوان بیٹر محمد حارث لے لیں گے۔ آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے منظوری مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ کپ کا اہم میچ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ آج ہوگا

گزشتہ روز فخر زمان کو گھٹنے میں چوٹ آئی، قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے تکنیکی رائے دیتے ہوئے کہا کہ فخر زمان مکمل طور پر فٹ نہیں ہوئے تھے کہ انہیں نیدر لینڈز کے خلاف میچ کھلا دیا گیا۔

ڈاکٹر نجیب سومرو نے واضح کیا کہ فخر زمان کو نیدر لینڈز کے خلاف کھلانا رسک تھا۔ آئی سی سی نے فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو نامزد کرنے کی منظوری پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے خط موصول ہونے پر دی۔

خیال رہے کہ آج پاکستان کا مقابلہ ورلڈ کپ کی اب تک ناقابلِ شکست رہنے والی ٹیم جنوبی افریقہ سے ہے۔ جیت کی صورت میں سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے تاہم میچ ہارنے کی صورت میں پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گا۔

Related Posts