محمد حفیظ کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد حفیظ کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کو عملے نے جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔

سابق کپتان محمد حفیظ کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں پر جرمانے کا عندیہ دیا گیا تھا لیکن اب انہوں نے خود ہی ڈسلپن توڑ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے میلبرن سے سڈنی جاتے ہوئے فلائٹ مس کردی۔

محمد حفیظ کو ٹیم کے ساتھ ہی میلبرن سے سڈنی سفر کرنا تھا، اہلیہ کی سیٹ بھی اسی فلائٹ میں بک تھی، دونوں ایئرپورٹ پر موجود تھے لیکن دیر سے پہنچنے پر عملے نے انہیں جہاز میں سوار نہیں ہونے دیا۔ محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ بعد میں دوسری فلائٹ سے سڈنی پہنچے۔

ڈیوڈ وارنر کا ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

واضح رہے کہ حفیظ کھلاڑیوں پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان کر چکے ہیں تاہم ان کی جانب سے خود ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Related Posts