محمد حفیظ نے بابراعظم سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد حفیظ نے بابراعظم سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا
محمد حفیظ نے بابراعظم سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابراس وقت پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کے مقابلے میں بہتر کھلاڑی ہیں، مگر ان کا شمار پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں میں نہیں کیا جا سکتا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پچھلے 3 سالوں کے دوران وہ میچورٹی اور گروتھ نظر نہیں آئی جو آجانی چاہیے تھی۔

سابق کپتان نے کہا کہ بطور کرکٹر بابر برے کھلاڑی نہیں ہیں لیکن بدقسمتی سے جو امیدیں بابر سے وابستہ کی جاتی ہیں یا پھر ان کا موازنہ جو دیگر کھلاڑیوں سے کیا جاتا ہے وہ درست نہیں ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ اب یہ فیصلہ بابر اور کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے کرنا ہے کہ بابر کی کپتانی کا پریشر دور کرکے ان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے یا پھر بابر اسی پریشر کے اندر رہتے ہوئے اپنا ٹیلنٹ اجاگر کر سکتے ہیں۔

جو بابر کو پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں سے ملاتے ہیں میں ان کے خلاف ہوں کیونکہ جو لوگ بابر کو عظیم کھلاڑیوں سے ملاتے ہیں شاید انھوں نے ابھی تک پاکستان کے یا دنیا کے عظیم کھلاڑی دیکھے ہی نہیں ہیں۔

ورلڈکپ: بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 230 رنز کا ہدف دیدیا

بابر اس وقت کے تمام پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ان کا موازنہ جب عظیم کھلاڑیوں سے کیا جاتا ہے تو وہ بابر کے ٹیلنٹ کے ساتھ زیادتی ہو جاتی ہے۔

Related Posts