محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ ملک کیلئے کھیلا، جو اعزاز کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹیسٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں، اب وائٹ بال (ون ڈے انٹرنیشنل) میچز سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

پاکستانی ٹیم کو پاور ہٹنگ کوچ کی ضرورت ہے، وسیم اکرم

اپنے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے متعلق محمد حفیظ نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔ میں بہت مطمئن ہوں۔ میرا ملک کیلئے کھیلنا ایک فخر اور اعزاز کی بات تھی جس پر مجھے کوئی لالچ نہیں رہا۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا کھیل پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے پیش کیا۔ جب پہلی بار قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کھیلنے کا موقع ملا تو وہ میری زندگی کا ایک یادگار لمحہ تھا۔تکلیف دہ لمحہ وہ تھا جب میچ فکسنگ کی نشاندہی کی۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے 392 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور 12 ہزار 789 رنز اسکور کیے۔ بالر کی حیثیت سے 253 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور خوب داد سمیٹی۔شائقینِ کرکٹ نے محمد حفیظ کو بے حد سراہا۔ 

اپنے 18سالہ کرکٹ کیرئیر میں محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ میچ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلے جن میں 3 ون ڈے اور 6 ٹی 20 ورلڈ کپ شامل ہیں۔ پاکستان کیلئے محمد حفیظ نے سب سے زیادہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ 

 

Related Posts