سزا یافتہ سابق فاسٹ بالر محمد آصف بھی امتیازی سلوک پر بول پڑے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سزا یافتہ سابق فاسٹ بالر محمد آصف بھی امتیازی سلوک پر بول پڑے
سزا یافتہ سابق فاسٹ بالر محمد آصف بھی امتیازی سلوک پر بول پڑے

لاہور: اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بالر محمد آصف بھی امتیازی سلوک بول پڑے۔سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ ہر کوئی میری بولنگ کی تعریف کرتا تھا لیکن پی سی بی نے میرے ساتھ انصاف نہیں کیا اور مجھے بچانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ مجھ سے پہلے بھی بہت سے کرکٹرز میچ فکسنگ میں ملوث تھے اور بعد میں بھی ملوث ہوتے رہے، چند ایک کو دوسرا موقع دے دیا گیا،محمد آصف نے کہا کہ میرے بعد فکسنگ میں ملوث ہونے والے کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جو اب بھی کھیل رہے ہیں۔ سب کے ساتھ یکساں سلوک نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یکسر نظر انداز کیا گیا۔

ایک جانب محمد آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھ سے پہلے فکسنگ میں ملوث ہونے والے کرکٹرز آج پی سی بی میں کام کر رہے ہیں جب کہ مجھے واپسی کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

محمد آصف نے محمد عامر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ بھی غلط قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ محمد عامر ابھی مزید ٹیسٹ میچز میں شامل ہونے کی اہلیت رکھتا تھا لیکن نا جانے کیوں اس نے ایسا فیصلہ کیا؟اسے ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔

یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010 میں سلمان بٹ اور محمد عامر کے ساتھ محمد آصف بھی شامل تھے اور انہیں سزا کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس اسکینڈل کے بعد سے اب تک محمد آصف کی پاکستان کی کرکٹ میں واپسی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

Related Posts