محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی خبروں کو مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی خبروں کو مسترد کردیا
محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی خبروں کو مسترد کردیا

کراچی: پاکستان کے ریٹائرڈ فاسٹ بولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں سوچ رہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ 29 سالہ نوجوان ان دنوں مختلف لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار کر زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پیسر پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے اور کرکٹ بورڈ کے سیٹ اپ میں متوقع تبدیلیوں کے بعد واپسی کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ عامر نے دسمبر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس وقت کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے زیر انتظام نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سابق کرکٹر محمد حسین 45 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

انہوں نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں فی الحال کرکٹ چھوڑ رہا ہوں کیونکہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ”مجھے نہیں لگتا کہ میں ایسی اذیت برداشت کر سکتا ہوں۔ میں نے 2010 سے 2015 تک بہت زیادہ اذیتیں برداشت کی ہیں، جس کے لیے میں نے اپنا وقت دیا ہے۔ مجھے یہ کہہ کر ٹارچر کیا گیا کہ پی سی بی نے مجھ پر بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔

Related Posts