اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ف) کے سیکریٹری جنرل محمد علی درانی نے کہا ہے کہ لندن میں ٹریک 2 مذاکرات شروع ہو گئے جبکہ جنوری یا فروری تک پی ڈی ایم یا اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے استعفے نہیں آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکریٹری محمد علی درانی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین سیاسی کشمکش میں کمی کیلئے کچھ کردار متحرک ہوں گے۔
مسلم لیگ فنکشنل کے سینئر رہنما محمد علی درانی نے کہا کہ مذکورہ متحرک کرداروں میں عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے لوگ شامل ہوسکتے ہیں۔پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جائے گی۔
فنکشنل لیگ رہنما محمد علی درانی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن ہوں گے، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی طرف سے جو استعفوں کی بات کی جارہی ہے، یہ استعفے جنوری یا فروری میں نہیں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کا اپوزیشن کے استعفے فوری منظور کرانے کا فیصلہ