مفتی زرولی خان نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد احسن آباد کے مدرسہ میں سپردخاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mufti Zar wali Khan buried in Ahsanabad Madrassa

کراچی: معروف عالم دین مفتی زرولی خان کونماز جنازہ ادا کی ادائیگی کے بعد احسن آباد میں واقع مدرسہ کے احاطے میں سپردخاک کردیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم معروف عالم دین مفتی زر ولی خان گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ احسن العلوم سے متصل گراؤنڈ گلشن اقبال بلاک 2 میں ادا کی گئی جبکہ تدفین احسن آباد میں واقع مدرسہ کے احاطے میں کی گئی۔

مفتی زرولی خان کی نماز جنازہ میں علماکرام، مدارس کے طلبہ، سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مولانا زرولی پوری زندگی درس وتدریس کے شعبہ سے وابستہ رہے،کئی کتب کے مصنف ،ہزاروں علما کے استاد تھے۔ انہیں درس تفسیر وحدیث میں منفرد مقام حاصل تھا۔

مفتی زر ولی نے 67 برس کی عمر پائی، انہوں نے 1978 میں احسن العلوم کی دینی درس گاہ قائم کی،مرحوم پوری زندگی درس و تدریس سے وابستہ رہے، وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

مرحوم ہزاروں علما کے بھی استاد تھے، انھیں تفسیر و حدیث کے درس میں منفرد مقام حاصل تھا، ان سے استفادے کے لیے ملک بھر سے طلبہ آتے تھے اور ان کے علم سے مستفید ہوتے تھے۔

مزید پڑھیں:معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

مرحوم مفتی زر ولی ضلع صوابی کے قصبہ جہانگرا میں 1953 میں پیدا ہوئے، علوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن گرومندر سے سند فراغت حاصل کی، اور مولانا یوسف بنوری، مولانا عبداللہ کاکا خیل جیسے اکابرین ان کے اساتذہ میں شامل تھے۔

Related Posts