ممتاز عالم دین، سابق سربراہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان، سربراہ تنطیم المدارس اہل سنت مفتی منیب الرحمان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا را سپریم کورٹ کے اختیارات کو ریگیولیٹ کرنے کی کوشش کو سبوتاژ نہ کریں، دور اندیشی کا ثبوت دیں۔
یہ بھی پڑھیں:
نعت ریکارڈ کرنے کے بہانے چور نابینا مؤذن سے قیمتی موبائل، ہزاروں روپے لے اڑا
اپنے بیان میں مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ آپ 16 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، از خود نوٹس، سپریم کورٹ کے بینچوں کی تشکیل کا اختیار سینیئر جج صاحبان کی سہ رکنی کمیٹی کو تفویض ہونے کی صورت میں آپ کے بعد آنے والوں پر بھی لاگو ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ آپ کا ذاتی مسئلہ نہیں، عدلیہ کے ادارے میں توازن رکھنے کا مسئلہ ہے۔