محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

کراچی: مفتی منیب الرحمٰن کی زیرِ صدارت محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس کے دوران ماہِ محرم کی رویت کا شرعی فیصلہ کیا جائے گا۔

 مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ محرم الحرام 1442ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 20 اگست کو نمازِ عصر کے وقت ہوگا۔

رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس محکمۂ موسمیات کے دفتر (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں ہوگا۔ رویتِ ہلال کمیٹی نے چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات راہم کرنے کیلئے نمبر جاری کردئیے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری دینی امور میں مداخلت سے باز رہیں، مفتی منیب الرحمن

Related Posts