ری پولنگ میں بھی مفتاح اسماعیل بری طرح ہاریں گے، سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف نے کراچی میں کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، سعیدغنی
تحریک انصاف نے کراچی میں کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، سعیدغنی

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کراچی کے این اے 249 کیضمنی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی، ری پولنگ میں مفتاح اسماعیل بری طرح ہاریں گے۔

انہوں نے ضمنی انتخاب میں نون لیگ کی شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ نون لیگ والے اپنی بدنظمی کی وجہ سے ہارے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ن لیگ والوں کو درخواست دینے کا حق ہے، پارٹی کو تجویز دی ہے کہ پورے حلقے میں ری پولنگ کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے ری پولنگ میں ان کو دوبارہ شکست ہوگی، مفتاح اسماعیل بری طرح ہاریں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے 249 کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی مکمل گنتی دوبارہ کرانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا گیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کا فارنزک آڈٹ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کیسز میں اضافہ، ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر دوبارہ فعال

Related Posts