پی ٹی آئی تنظیم میں تبدیلیاں،مبین جتوئی سندھ کے جنرل سیکریٹری، بلال غفارکراچی کے صدر مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mubeen Jatoi GS Sindh, Bilal Ghaffar Appointed President of PTI Karachi

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری، صوبائی صدر ووفاقی وزیرعلی حیدر زیدی نے مبین جتوئی کوسندھ کاجنرل سیکریٹری اور بلال غفارکوکراچی کاصدر اورسیف الرحمٰن محسود کو کراچی کاجنرل سیکریٹری مقررکردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی کو سندھ کا سندھ مقرر کرنے کے بعد صوبائی صدر نے مبین جتوئی کوسندھ کاجنرل سیکریٹری مقررکیا ہے جبکہ کراچی ریجن کے لیے ایم پی اے بلال غفار کو صدر اور ایم این اے سیف الرحمن خان کو جنرل سیکریٹری مقرر کردیا ہے۔

صدر پی ٹی آئی سندھ و وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ مبین جتوئی، بلال غفار اور سیف الرحمن خان کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید ہے نئے عہدیداران پی ٹی آئی کو سندھ میں منظم کریں گے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں بلدیاتی اداروں کو بے اختیار نہیں ہونے دینگے، علی زیدی

ہمارا ہدف سندھ سے زرداری مافیا کا خاتمہ ہے، مشترکہ جدوجہد سے سندھ کے عوام کو پی پی آمریت سے آزاد کروائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی تنظیم کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال احمد غفار کراچی ریجن کے صدر، ایم این اے سیف الرحمٰن محسود کو کراچی ریجن جنرل سیکریٹری مقررکاگیا ہے۔

پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے تحریک انصاف کراچی کے سابق صدر خرم شیر زمان کو سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیاہے۔

Related Posts