ایم ٹی جے نے 550 کے ناڑے سے متعلق خبروں کی تردید کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MTJ denies reports of Rs 550 'Nara'

کراچی: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی کمپنی ایم ٹی جے نے 550 کے ناڑے کی فروخت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے عوام کو بے بنیاد افواہوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

MTJ Nara

ایم ٹی جے کی جانب سے عوام کے نام ایک پیغام میں کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر 550 روپے کے ازاربند سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہماری کمپنی ایسا کوئی ناڑا تیار ہی نہیں کرتی اور ہمارے اسٹور یا ویب پر بھی کہیں یہ پراڈکٹ موجود نہیں ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ عوام ایسی بے بنیاد خبروں پر کان نا دھریں اور اس طرح کی جھوٹی افواہیں  پھیلانے والوں کا محاسبہ کریں۔

 

واضح رہے کہ  معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے گزشتہ ہفتے کراچی میں اپنے نام سے منسوب ایم ٹی جے فیشن برانڈ لانچ کیاتھا، طارق روڈ پر قائم اسٹور کے حوالے سے کچھ دنوں سے یہ افواہیں  زیر گردش تھیں کہ یہاں 550 روپے کا ایک ازاربند فروخت کیا جارہا ہے تاہم کمپنی کی جانب سے اس کی تردید کردی گئی ہے۔

Related Posts