ممبئی: بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، واضح رہے کہ ایم ایس دھونی کی قیادت میں بھارت کی ٹیم نے متعدد اہم کامیابیاں اپنے نام کیں۔تینوں فارمیٹ کے ورلڈ کپ بھی جیتے۔
ایم ایس دھونی کی ٹیم میں موجودگی کو بھارت کی ٹیم کے لئے نیک شگون سمجھا جاتا تھا، انہوں نے طویل عرصے تک ٹیم کی قیادت کے فرائض سر انجام دیئے۔
ایم ایس دھونی نے 16 سال پر محیط طویل عرصے تک ایک نامور بین الاقوامی کیریئر کا اختتام کیا، دھونی دسمبر 2014 میں ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے تھے۔ تاہم وہ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کے لئے اپنی خدمات پیش کریں گے۔ٹورنامنٹ کا 13 واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے ہوگا۔
دھونی، تاہم، اب تک کے ایک بہترین کرکٹر اور کپتان کی حیثیت سے مانے جاتے ہیں۔ کرکٹ میں دھونی کی کپتانی اور بیٹنگ کے متعدد عالمی ریکارڈ بھی ہیں۔