کراچی:ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر نے وفاقی حکومت کو حکومت چھوڑنے کے حوالے سے واضح پیغام دے دیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب! اب کراچی والوں کو کوئی لاش نہیں دینا، اگر اب کوئی لاش گری، لاپتہ کارکنان بازیاب نہیں ہوئے تو پھر اپنی حکومت خود سنبھالنا۔
سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی تباہی کی جانب جا چکا ہے، شہر کے لوگ لاشیں اٹھا رہے ہیں، حکومت سے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لیے کئی بار پوچھا ہر بار جواب ملا کارکنان ہمارے پاس نہیں ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب اب کراچی والوں کو کوئی لاش مت دیجئے گا، اگر اب کوئی لاش گری اور لاپتہ کارکنان بازیاب نہیں ہوئے تو پھر ہمارا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔
کراچی میں مبینہ طور پر قتل ہونے والے ایم کیوایم پاکستان کے کارکن عابد عباسی کی نشترروڈ پر نماز جنازہ نشترروڈ پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد وسیم اختر نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں:عمران خان ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے، اسد عمر