اسلام آباد :متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام پا رلیمنٹ ہاؤ س اسلام آبا د کے با ہر کے الیکٹر ک کیخلا ف احتجاجی دھرنا دیا گیاجس میں اراکین قومی وصوبا ئی اسمبلی وسینیٹ کر اچی اور حید ر آبا د کے مئیر وڈپٹی مئیر اور مختلف ضلعوں کے چیئر مینز نے شرکت کی۔
دھر نے کے دوران مقررین نے کے الیکٹر ک کی ہٹ دھر می اور کر اچی کے شہر یو ں کی زند گی اجیر ن بنانے پر شدید مذمت کی اور وفاقی حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ کے الیکٹر ک کو لگام دی جا ئے اور کر اچی کے شہریوں کو ریلیف دیا جا ئے ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے دھر نے میں پی این پی منگل کے ایک وفد نے رکن قومی اسمبلی آغا مسعود بلو چ کی سر بر اہی میں اظہا ر یکجہتی کے طو ر پر شر کت کی اس کے ساتھ ساتھ گر ینڈ ڈیمو کر یٹک الا ئنس کے ایک وفد نے غوث بخش مہر کی قیادت میں دھر نے کے شرکاء سے اور انکے مطا لبے کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے طو ر پر شر کت کی، پیپلز پا رٹی کے وفد نے شاہد ہ رحما نی کی قیادت میں دھر نے میں شر کت کی ۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے درجنو ں اراکین قومی اسمبلی نے بھی شر کت کی وفا قی وزرا اسد عمر،عمر ایو ب،شفقت محمو د نے بھی احتجاجی دھر نے میں شرکت کی۔
اس مو قع پر اسد عمر نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمر ان خان کی یہ خو اہش ہے کہ کر اچی شہر کو اس کے اختیارات ملنے چاہیے اس ضمن میں ایم کیو ایم پاکستان نے بھی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے اور ہم نے بھی ایک پیٹشن عدالت عظمی کے رو بر ورکھی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئند ہ آنے والے بلد یاتی انتخا با ت سے قبل اس کا فیصلہ آئے اور کر اچی کو سیا سی سما جی اور ما لی اختیارات ملیں ،بلدیہ عظمیٰ کر اچی با اختیارہو کر دوکرڑو سے زائد اس شہر کو چلائے۔
اسد عمر نے مز ید کہا کہ کے الیکٹر ک کے معاملہ کو انتہا ئی قر یب سے دیکھ رہے ہیں اور عمر ان خان نے بھی کر اچی کی صورتحا ل کا نو ٹس لیتے ہو ئے اس پر رپو رٹ طلب کی ہے اور بہت جلد یہ معاملا ت بہتر ہو نگے۔
اس مو قع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ کے الیکٹر ک کی نا اہلی اور بد عنو انی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ پانی سر سے اونچا ہو رہا ہے ہما رے ووٹرز کا دبا بہت زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہم کراچی سے چل کر اسلام آبا د تک آئے ہیں تاکہ حکو مت کو کے الیکٹر ک کی نا اہلی سے پید ا شدہ سنگین صورتحا ل سے آگا ہ کر سکیں اور اپنے تحفظا ت کا اظہا ر کر سکیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں کے الیکٹرک کو زیادہ تر رعایات پی پی پی کے دور میں دی گئیں۔علی زیدی