متحدہ قومی موومنٹ کی اتحادیوں کو حکومت چھوڑنے کی دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ قومی موومنٹ کی اتحادیوں کو حکومت چھوڑنے کی دھمکی
متحدہ قومی موومنٹ کی اتحادیوں کو حکومت چھوڑنے کی دھمکی

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے اتحادیوں کو ایک بار پھر حکومت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بلیک میل نہیں کر رہے تاہم عوامی مسائل حل ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق میئر کراچی اور متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان) کے مرکزی رہنما وسیم اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ایم کیو ایم سے کیے گئے معاہدے پورے نہیں کر  رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز گل ہسپتال سے ڈسچارج، عدالت پہنچادیا گیا

سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم حکومت کو بلیک میل نہیں کر رہے لیکن مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ ہم پر دباؤ ہے کہ حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں۔ ایسا نہ ہو کہ جیسے پی ٹی آئی کو خیر باد کہا، آپ کو بھی کہہ دیں۔

خیال رہے کہ غیر فطری اتحاد کی بیساکھیوں پر لڑکھڑاتی سابقہ عمران خان حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی ایم کیو ایم سے اتحاد کا معاہدہ کرنے کے بعد مشکلات کا شکار ہے۔

موجودہ حکومت کے متعلق پی ٹی آئی کے مختلف رہنما متعدد مواقع پر یہ بیان جاری کرچکے ہیں کہ شہباز شریف حکومت 2 ووٹوں کی بنیاد پر کھڑی ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ اس کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔

میئر کراچی کے طور پر شہرِ قائد میں ہمیشہ سے مختلف مسائل کیلئے کرپشن اور اقرباء پروری کے الزامات کا سامنا کرنے والے وسیم اختر کی دھمکی پر وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔ 

Related Posts