کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں، فیصلوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر سوال اٹھ رہے ہیں۔
ایم کیوایم کے رہنماء نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی سے تجاوزات خاتمے کا حکم دیا، تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں،فیصلوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر سوال اٹھ رہے ہیں،غریب لوگوں کو جعلی دستاویزات دے کر دھوکا کیا گیا۔
20سال کے دوران منصوبے کے تحت تجاوزات قائم کی گئیں، سندھ سیکریٹریٹ سندھی سیکریٹریٹ نہیں ہونا چاہئے، جعلی مردم شماری، جعلی ڈگریوں کے ذریعے انکروچمنٹ ہورہی ہے، کراچی والوں کو دیوار سے لگایا نہیں، چن دیا گیا، کراچی میں تجاوزات کچھ فطری عمل بھی ہے۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کے تعمیرات گرانے کے احکامات، متاثرین کہاں جائیں ؟