اگر ایم کیو ایم الگ ہو جائے تو یہ حکومت گھٹنوں کے بل آ جائے گی، مصطفٰی کمال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس پی کی سیاست تعصب، تفرقات، لسانیت اور نفرت سے پاک ہے، مصطفی کمال
پیپلز پارٹی راتوں رات سڑکیں بنا کر بے ایمان ہونے کا ثبوت دے رہی ہے،سید مصطفی کمال

کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین اور سابق سٹی ناظم سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ مردم شماری کے نتائج کو پاکستان کے ہر طبقے نے مسترد کردیا، کراچی کی آبادی 3کروڑ سے کم نہیں ہے لیکن سرکاری اعداد وشمار 1کروڑ 40لاکھ بتا رہے ہیں،سندھ میں کوٹہ سسٹم کا زہر پھیلایا گیا۔

بھٹو نے کوٹہ سسٹم کے ذریعے سندھیوں اورمہاجروں کے درمیان دیوار کھڑی کی، کوٹہ سسٹم کے ذریعے سب سے زیادہ نقصان سندھیوں کا ہوا، کراچی کے کوٹے پر بھی جعلی ڈومیسائل بنا کر اس سے بھی ہتھیانے کی کوشش کی جارہی ہے، ایم کیو ایم عوام کے پاس جائے، عوام جوتے لے کر بیٹھی ہے۔

ایم کیو ایم کو فی الفور حکومت سے علیحدہ ہونا چاہیے،اگر ایم کیو ایم الگ ہو جائے تو یہ حکومت گھٹنوں کے بل آ جائے گی لیکن یہ کبھی بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے،کراچی کا چوکیدار چوروں سے ملا ہوا ہے،جو ہماری تعداد کو صحیح نہیں گن رہے، وہ ظلم کر رہے ہیں۔

کراچی والوں کواحساس دلایا جاتاہے کہ تم پاکستانی نہیں، کراچی کے باسیوں کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔۔ہفتہ کوپاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال بعد جب مردم شماری ہوئی تو متنازعہ ہو گئی۔ نتائج کو پاکستان کے ہر طبقے نے مسترد کیا۔

کراچی بڑا بدقسمت شہر ہے، ہر تھوڑے دن بعد احساس دلایا جاتا ہے کہ تم ابھی پاکستانی نہیں ہو۔ اس شہر میں رہنے والوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی تجارت کا بنیادی راستہ ہے، تمام وسائل موجود ہیں، لیکن اس قدرتی دارلحکومت کو چھوڑ کر ایک مصنوعی دارلحکومت بنایا گیا۔

بھٹو کے دور حکومت میں یہاں کے چلتے ہوئے کاروبار پر قبضہ کرلیا۔ سندھ میں کوٹہ سسٹم کا زہر پھیلایا گیا۔ قابلیت کو نظر انداز کر کے بٹوارا کردیا گیا۔ کوٹہ سسٹم سے تعصب کی دیوار حکمرانوں کی وجہ سے کھڑی ہے، اس سے سب سے زیادہ نقصان سندھی بھائیوں کو ہوا۔

سندھ حکومت نے نوکریاں دیں ایک بھی مقامی شخص کو نوکری نہیں ملی۔ان کا کہاکہ جب لوگوں نے شہروں کا رخ کرنا شروع کیا تو ایک خاموش انقلاب آنا شروع ہوا۔ غریب وڈیرے کے چنگل سے نکل کر شہر آگیا۔ یہاں وڈیرہ ہاری کو جھوٹی ایف آئی آر درج کروا کر پھنسا نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اب اگر صحیح سے مردم شماری ہو جاتی تو دیہی سندھ سے منتخب ہونے والوں کو شہروں سے منتخب ہونا پڑتا۔پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ ریاست بتا رہی ہے کہ کراچی کی آبادی کو ایک کروڑ چالیس لاکھ ہے۔ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اپنے اتحادی ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر مردم شماری کے نتائج کو تسلیم کرلیا۔

ایم کیو ایم نے وزارتوں کے مزے لینے کے لئے اعتراضات کا نوٹ لکھ کر جان چھڑا لی۔مصطفی کمال نے کہاکہ ایم کیو ایم کو فوری طور پر حکومت چھوڑ دینی چائیے۔ خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں عوام سے رجوع کریں گے۔ ریاست پہلے جن کو را کے فٹ سولجر کہتی تھی، ان کو کو وفاقی وزیر بنا دیتی ہے۔

جس دن یہ لوگ حکومت چھوڑیں گے، اسی دن جیل چلے جائیں گے۔انہوں نے سوال اٹھائے کہ نیب سابق میئر وسیم اختر کو نوٹس کیوں نہیں بھیجتی؟ عامر خان اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو نیب کا نوٹس کب ملے گا؟ ریاست جواب دے ہمیں کب تک پاکستانی کا سرٹیفکیٹ جاری ہوگا؟

پی آئی اے کا ہیڈ آفس اسلام آباد کیوں جائے گا؟ پاکستان اسٹیل مل کیوں بند ہو گئی؟۔انہوں نے کہاکہ مہاجروں میں تمھیں آواز دے رہا ہوں۔ ہماری نسل کشی شروع ہو گئی ہے۔ ستر سال سے تم پر ظلم سندھیوں نے نہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے کیا ہے۔

Related Posts