اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے رہنما کنور نوید جمیل سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر شہریوں کی تلخ کلامی، مذکورہ شہری ایم کیو ایم پاکستان کے حکومت سے علیحدگی پر ناراض تھے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے سینئر رہنما سے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے تلخ کلامی کی، انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ جھگڑا کرنے کی کوشش کی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ واقعے کے بعد ان کی پارٹی نے معاملے کو سلجھانے کے لیے پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کارکنوں کے جذبے کا احترام کرتا ہوں لیکن یہ پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حامیوں کو پرسکون رکھیں۔
Classic Chitrol of MQM’s Kanwar Naveed Jameel by citizens at Islamabad airport pic.twitter.com/iheTU4zM85
— Anees ☪ Official (@Aneesparekh1) March 30, 2022
اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک گروپ کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو تین سال بعد حکومت چھوڑنے پر کنور نوید جمیل سے جھگڑا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ واقعہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حکمراں جماعت پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے اعلان کے چند گھنٹے بعد پیش آیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان 18نکات پر مشتمل معاہدے پر دستخط