نیابلدیاتی ترمیمی آرڈیننس نامنظور،ایم کیوایم پاکستان کااحتجاج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:ایم کیوایم پاکستان نےسندھ حکومت کےنئےبلدیاتی ترمیمی آرڈیننس کےخلاف ڈی ایم سی سینٹرل کےدفترکےباہراحتجاج شروع کردیا،جس میں سینئرافسران سمیت نچلےدرجےکےملازمین نےبھی شرکت کی،ایم کیوایم کےاحتجاج کےباعث لیاقت آباد10نمبرسےناظم آبادجاناوالاٹریک ٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔

ایم کیوایم پاکستان کےرہنماکنورنویدجمیل نےاحتجاج کےشرکاءسےخطاب کرتےہوئےکہاکہ تعلیمی ادارےاوراسپتال بچےتھےانہیں بھی سندھ حکومت نےلےلیا،جس کی وجہ سےشہرکی ہرگلی اورمحلےمیں احتجاج کیاجائے گا،انہوں نےکہاپیپلزپارٹی کاطرزعمل یہی ہےکہ حکومت میں آؤپیسےبناؤاورالیکشن خریدو۔

انہوں نےمزیدکہاکہ ہماری پٹیشنل عدالت میں آج بھی سسک رہی ہے،وفاقی حکومت سمیت سب کےدروازےکھٹکھٹائےمگرشنوائی نہ ہوئی،آخرعدالتیں،ادارےاوروفاقی حکومت کس چیزکاانتظارکررہی ہے؟کنورنویدنےکہانئےبل کےتحت کراچی،حیدرآبادکےمیئر،چیئرمین کےانتخابات خفیہ رائےدہی سےہونگے،جس کےتحت کراچی کےعوام سےاختیارات لےلیےگئےہیں۔

کنورنویدجمیل نےکراچی کےعوام سےمخاطب ہوتےہوئےکہاعوام بتائیں کہ کیاوہ اس ظالمانہ حکومت کےخاتمےاورقربانی دینےکیلئےتیارہیں؟جوجان دےسکتاہےوہ تمام حقوق بھی حاصل کرسکتاہے،انہوں نےکہاایم کیوایم اورعوام نےفیصلہ کرلیاکہ اب ظالمانہ نظام نہیں چلنےدینگے،اگرحکومت قانون واپس نہیں لیتی توہم جدوجہدجاری رکھیں گے۔

Related Posts