ایم کیو ایم پاکستان اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے ساتھ کھڑی ہے، خالد مقبول صدیقی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کا معاملہ اٹھادیا
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کا معاملہ اٹھادیا

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پر مرکز بہادر آباد پر آل پاکستان پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی واراکین رابطہ کمیٹی سے سندھ کے شہری علاقوں میں جبری طور پر اسکولوں کی بندش کے حوالے سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈپٹی کنوینروسیم اختر،رکن رابطہ کمیٹی ووفاقی وزیر سید امین الحق،عبدالوسیم،ابوبکر صدیق،ارشاد ظفیر ودیگر موجود تھے۔جبکہ آل پاکستان پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے وفدمیں وائس چیئر مین پروفیسر محمدمعراج صدیقی،پرویز ہارون، محمد انورودیگر شامل تھے۔

آل پاکستان پرائیوٹ اسکول ایسوسی ا یشن کے وفد نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں جبری طور پراسکول بند کروائے جارہے ہیں جس سے تعلیم کا فقدان ہورہا ہے،ہم 25اگست کو کراچی پریس کلب پر پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کی جانب سے ہونے والی بھوک ہڑتال میں حصہ لینے اور تعلیم بچا تحریک کا حصہ بننے کی گزارشات لے کر آئے ہیں۔

سندھ حکومت نے جس طرح اندرون سندھ میں تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے ویسے ہی وہ اب شہری سندھ کو بھی تباہ کرنا چاہتی ہے،سندھ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ تعلیم دوستی کا ساتھ دیا ہے ہم آج ایم کیو ایم کے مرکز پر اس لئے آئے ہیں کہ ایم کیوایم پاکستان کی سب سے پڑھی لکھی جماعت ہے اور ہمیں امید ہے کہ ایم کیو ایم مستقبل کے معماروں کا مستقبل سیاہ نہیں ہونے دے گی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی واراکین رابطہ کمیٹی نے آل پاکستان پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے وفد کی گزارشات تفصیلی طور پر سنیں اورکہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اساتذہ اکرام اور طلبہ و طالبات کے ساتھ کھڑی ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اسکولوں کی بندش سے چھوٹے اسکول مالی بحران کے باعث بند ہورہے ہیں اساتذہ اکرام کو تنخواہوں سے محروم ہیں لہٰذا اسکولوں کو ٹیکس فری کر کے بلا سود قرضے دیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے کے کے ایف کے توسط سے جن اساتذہ اکرام کی ویکسینیشن ہونا رہ گئی ہے ہم انکو مکمل سہولیات فراہم کریں گے آپ کے کے ایف آکر ویکسین لگوائیں یا ہم کو بتائیں ہمارے رضاکار آپ کے اسکول آکر ویکسین لگائیں گے۔

مزید پڑھیں: درست مردم شماری کرائی جائے تو بلدیاتی الیکشن کے لئے تیار ہیں، مرتضیٰ وہاب

انہوں نے کہا کہ 50%بچوں کے ساتھ کلاسز ہونی چاہئے۔پولیس اسکول مالکان سے رقم کا مطالبہ کر رہی ہے جو کہ بلکل غلط ہے،ایم کیو ایم پاکستان شہری سندھ میں ہونے والی تعلیم دشمنی پر ایوانوں میں اپنی آواز بلند کرے گی۔

Related Posts