ایم کیو ایم پاکستان اس کڑے وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عامر خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم پاکستان اس کڑے وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عامر خان
ایم کیو ایم پاکستان اس کڑے وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عامر خان

کراچی:کورونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں محصور عوام کو راشن پہنچانے کے ساتھ ساتھ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے تمام کارکن و ذمہ داران بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے اراکین رابطہ کمیٹی، چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن میں اینٹی کورونا اسپرے کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا۔

عامر خان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ملک میں جب بھی کوئی قدرتی یا ناگہانی آفت آئی ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان و ذمہ داران عوام کی مدد کیلئے عملی طور پر سب سے آگے رہے اور آج جو مصیبت کورونا کی صورت میں ہمارے درمیان موجود ہے جس سے نہ صرف انسانی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

بلکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے خصوصا سفید پوش طبقہ معاشی طور پر اور تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے جنہیں کھانے سے زیادہ انتقال خون کی ضرورت ہوتی ہے بری طرح متاثر ہوئے مگر ایم کیو ایم پاکستان اس کڑے وقت میں بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متاثرین کے گھروں تک راشن کی بلا تفریق فراہمی کیلئے ہمارے کارکنان و ذمہ داران یوسی کی سطح پر کام کررہے ہیں جبکہ چار مختلف مقاما ت پر خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے کیمپس قائم ہیں۔

چیئرمین نے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذعوام کو کورونا اور ڈینگی جیسے مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے اسپرے، صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جارہا ہے آخرمیں سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے اسپرے مہم میں عملی طور حصہ بھی لیا اس موقع پر پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد خان، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور کارکنان بھی موجود تھے۔

Related Posts