ایم کیو ایم پاکستان کا انتخابی مہم کا دوسرا جلسہ ضلع غربی میں کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم پاکستان کا انتخابی مہم کا دوسرا جلسہ ضلع غربی میں کرنے کا فیصلہ
ایم کیو ایم پاکستان کا انتخابی مہم کا دوسرا جلسہ ضلع غربی میں کرنے کا فیصلہ

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان 15 اکتوبر کو اورنگی ٹاؤن گلشن بہار جرمن گراؤنڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی اورنگی ٹاؤن میں 15 اکتوبر کو ہونے والے جلسہ گاہ گلشن بہار جرمن گراؤنڈ پہنچ گئے، جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

مصطفی کمال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اورنگی ٹاؤن میں ہونے والا جلسہ عوام کو متحد کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، سندھ کے وسائل کو ہڑپ کرنے والوں سے ایک ایک پیسے کا حساب لیکر انہیں قانونی طریقے سے سزا دلوائینگے۔

انیس احمد قائم خانی نے کہا کہ جلسہ عام میں عوام کی بھرپور شرکت کیلئے گھر گھر جاکر دعوت دی جائے، صوبے پر پچھلے 15 سالوں سے وڈیرے قابض ہیں، ان کے سہولت کاروں کو بھی اس سسٹم سے مکمل نکال کر ہی دم لینگے۔

دوسری جا نب جلسہ عام کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تمام شعبہ جات کو جلسے کی تیاریوں کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم شہر بھر کے مختلف اضلاع میں 29 انتخابی جلسے منعقد کر یگی، کراچی کے بعد حیدرآباد، میرپور خاص، نواب شاہ اور سکھر میں بھی جلسے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان افغان مہاجرین کا بوجھ کب تک اُٹھائے گا؟

تمام ٹاؤن جلسوں کے بعد کراچی میں گرینڈ جلسہ کیا جائے گا،ایم کیو ایم نے اورنگی ٹاؤن جلسے کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

Related Posts