پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی امانت ہے، خالد مقبول صدیقی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی امانت ہے، خالد مقبول صدیقی
پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی امانت ہے، خالد مقبول صدیقی

کراچی: کنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی امانت ہے،انتخابات ہماری منزل نہیں، منزل پر پہنچنے کا استہ ہے۔

کراچی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ہم یہاں الیکشن نہیں دل جیتنے آئے ہیں، انتخابات ہماری منزل نہیں منزل پرپہنچنے کاراستہ ہے، جوراستہ منزل پرنہ پہنچتا ہو اس پر چلنے والے بھٹکے ہوئے کہلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کی صوبائی اسمبلی کی نشست حق پرست امیدوار نے جیت لی ہے، یہ ملیر ٹاؤن والوں کا جلسہ ہے، باقی ایم کیو ایم سٹیج کے اطراف ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ آئندہ مردم شماری میں اور زیادہ لوگوں کو بازیاب کروائیں گے، ہم نے 53 لاپتہ یوسیز کو بھی بازیاب کروایا ہے۔

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ کراچی اس ملک کی بقاء سلامتی اور خوشحالی کا گیٹ وے ہے، آپ نے کراچی کو بدحال کیا تو پورا ملک بدحال ہو جائے گا، یہ کون سے لوگ ہیں جنہوں نے لاکھوں لوگوں کو بازیاب کروایا ہے۔

مزید پڑھیں:نواز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت ہمیشہ ڈلیور کرتی ہے، مریم نواز

انہوں نے کہا ہم نے ان پانچ سالوں میں شہداء قبرستان کو بھرنے نہیں دیا، اس ملک کی تمام خوشحالی شہر کراچی کی دی ہوئی ہے، پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی امانت ہے۔

Related Posts