ایم کیو ایم پاکستان کا وفاقی حکومت سے علیحدگی کا امکان، آج رات اہم اعلان متوقع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم پاکستان کا وفاقی حکومت سے علیحدگی کا امکان، آج رات اہم اعلان متوقع
ایم کیو ایم پاکستان کا وفاقی حکومت سے علیحدگی کا امکان، آج رات اہم اعلان متوقع

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے ایم این ایز سے استعفے طلب کرلئے، خالد مقبول صدیقی کی جانب سے آج رات اہم اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی وفاق میں حکومت چھوڑنے کے لئے مشاورت جاری ہے، ایم کیو ایم نے آج رات ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ آج رات ہی کیا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما فروغ نسیم نے میڈیا سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی ایکٹ کے تحت حلقہ بندیاں کیں، نئی حلقہ بندیاں ہونے تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکتے۔

کراچی میں ایم کیو ایم رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ جہاں ایم کیو ایم کا ووٹ بینک تھا ان یوسی میں زیادہ ووٹر رکھے گئے۔فروغ نسیم نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وقت پر حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھائے، سندھ حکومت نے بلدیاتی قانون کے تحت یوسی بنائی تھیں۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ جہاں ایم کیو ایم کا ووٹ بینک تھا، ان یوسیز میں زیادہ ووٹرز رکھ دیے گئے۔ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ حلقہ بندیوں میں نظر آ رہا ہے کہ ناظم آباد، کورنگی، اورنگی ٹاؤن کی آبادی زیادہ نشستیں کم ہیں۔

کچھ علاقوں میں آبادی کم اور نشستیں زیادہ ہیں، الیکشن کیسے شفاف ہوں گے؟فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے ساتھ نا انصافی ہو رہی تھی تو شہر میں بینر لگانے والے کہاں تھے؟ بیس بیس سال شہر میں مردم شماری نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:بلدیاتی الیکشن کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشت گردی کا خطرہ

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں شامل ہوئے تو پہلا نکتہ مردم شماری رکھا، سارے کاغذی بدمعاش پریشان ہیں اس لیے بیانات داغ رہے ہیں۔

Related Posts