ایم کیو ایم پاکستان کا صوبہ سندھ میں‌ گورنر راج کے قیام کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم پاکستان کا صوبہ سندھ میں‌ گورنر راج کے قیام کا مطالبہ کردیا
ایم کیو ایم پاکستان کا صوبہ سندھ میں‌ گورنر راج کے قیام کا مطالبہ کردیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سے نجات ہی صوبے کی ترقی کی ضامن ہے، اگر صوبائی حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ان کے محلات بھی نہیں بچیں گے، ہم ریاست کے چاروں ستونوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے اور علیحدہ صوبے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں ایم کیوایم پاکستان نے سندھ حکومت کےخلاف ’کراچی حقوق ریلی‘ نکالی، جس میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔

ریلی کا آغاز حسن اسکوائر سے ہوا، جو شاہراہ فیصل سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کے اختتام پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کارکنان سے خطاب بھی کیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کا کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’کراچی کو لوٹنے والوں کو پہلا نوٹس جاری کر کے حجت تمام کردی، آج کراچی سے کارکن نکلا اور کل حیدرآباد کے کارکنان بھی نکلیں گے‘۔

خالد مقبول صدیقی نے خطاب میں کہا ’ہم 47 میں جناح کے پاکستان آئے، تم (پیپلزپارٹی) نے ہمیں 70 کے پاکستان میں دھکیل دیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان نے کراچی میں غیرتسلی بخش مردم شماری، جعلی ڈومیسائل سمیت بیروزگاری پر پیپلزپارٹی کے خلاف چارج شیٹ پیش کی اور احتجاج کے دائرہ کار کو کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی پھیلانے کا عندیہ دے دیا۔

ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کو ضروری قرار دیتے ہوئے علیحدہ صوبے کا مطالبہ ایک بار پھر سے دہرایا۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آر ڈی اے اور واسا کے لیے مالی سال 22-2021 کے بجٹ کی منظوری دے دی

Related Posts