ایم کیو ایم پاکستان وفد کی استحکام پاکستان پارٹی کی لیڈرشپ سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی رہائشگاہ پر آئی پی پی رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت زیر انعقاد سیمینار میں شرکت کی دعوت دی۔ 

اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر محمود مولوی، جنرل سیکریٹری علی جونیجو و دیگر موجود تھے، جبکہ ایم کیو ایم وفد میں سابق وفاقی وزیر امین الحق، سابق رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف اور بیرسٹر حسان صابر شامل تھے۔

جگر میں قابض فوج کی گولی، اسرائیلی جیل میں جوان ہونے والی نورھان عواد کون ہیں؟

ملاقات میں سندھ بالخصوص کراچی کی سیاسی و مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آنے والے انتخابات اور دیگر سیاسی معاملات پر بھی فریقین نے تبادلہ خیال کیا اور مل کر چلنے کے حوالے سے مشاورت پر اتفاق کیا۔ 

موٹروے پولیس کا قابل تحسین کارنامہ، جلتی ہوئی گاڑی سے میاں بیوی کو بچالیا

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کو ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد آنے کی دعوت دی، استحکام پاکستان پارٹی کا وفد جلد ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز کا دورہ کرے گا۔

Related Posts