کراچی: ایم کیو ایم (پاکستان) کو ایک اور جھٹکا‘عامر خان کے دست راست آصف علی خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ آصف علی خان عامر خان کے ساتھ ایم کیو ایم حقیقی چھوڑ کر بانی ایم کیو ایم کے دور میں متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوئے تھے۔
عامر خان کی خواہش پر 2018 کے جنرل الیکشن میں آصف علی خان کو متحدہ پاکستان سے عزیزہ آباد صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ بھی دیا تھا۔ آصف علی خان کو 1992 ایم کیو ایم حقیقی کے دور میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے کوڈینیٹر شاہد متحدہ اور سیکورٹی انچارج عادل انصاری کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شاہد متحدہ اور عادل انصاری سابقہ ادوار میں ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ کیلئے کام کرتے تھے۔
اب سے کچھ روز قبل میئر کراچی وسیم اختر کے فرنٹ مین ریحان علی کو بھی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک ھفتہ میں ایم کیو ایم پاکستان 4 اہم کارکنان جن میں عادل انصاری، شاہد متحدہ لندن سے تعلق پراور آصف علی خان ایم کیو ایم حقیقی کے دور میں متحدہ کے کارکنان کے قتل میں جبکہ ریحان علی بلدیہ عظمیٰ کراچی میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوئے۔