ایم کیوایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں واپسی کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیوایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں واپسی کا اعلان کردیا
ایم کیوایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں واپسی کا اعلان کردیا

کراچی: متحدہ قومی متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان) نے وفاقی کابینہ میں دوبارہ واپسی کا اعلان کردیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کے ممبرز فیصل سبزواری اورامین الحق کابینہ کاحصہ بنیں گے۔امین الحق وزیر جبکہ فیصل سبزواری مشیر ہوں گے۔ہم پی ٹی آئی حکومت کے اتحادی ہیں۔ امید ہے پی ٹی آئی اور متحدہ کا اتحاد پاکستان اور سندھ کیلئے یادگار ثابت ہوگا۔ تقریباً تمام مطالبات تکمیل کے مراحل میں آگئے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اس وقت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، جس کے خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیر ہیں، کی وزارت کوخالی رکھنا ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے مطالبات پورے کرنے کیلئے وزیراعظم نے ہدایت دی تھی۔ سندھ کے شہری علاقوں سے متعلق جو مطالبات رکھے گئے وہ ہماری ترجیح بھی تھے۔ ایم کیوایم پہلے دن سے حکومت کاحصہ ہے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی دونوں جماعتیں سندھ کی بہتری چاہتی ہیں۔ میئر کراچی کو بااختیار ہونا چاہیے۔ جس میئر کے پاس اختیارات نہ ہوں وہ کام کیسے کرسکتا ہے۔ ایم کیوایم کے ساتھ ملکر ہم نے ملک اور صوبے کی بہتری کیلئے کام کرناہے۔

ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ سندھ میں لاک ڈاوَن کے فیصلے پر تمام جماعتیں متفق ہیں۔ عوام میں ایک لاکھ خشک راشن کے تھیلے تقسیم کریں گے۔ سندھ کو وفاق سے جو مدد چاہیے وہ حاضر ہے۔

Related Posts