کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن فیصل سبزواری اہلخانہ سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغاممیں بتایا کہ گزشتہ دنوں میرے والدین، زوجہ اور دو بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے، آج میرا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
گذشتہ دنوں میرے والدین،زوجہ،2 بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے۔
آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
اہل خانہ میں صرف منجھلی بیٹی اور مدیحہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے۔
خدارا احتیاط کریں، محفوظ رہیں، کیونکہ ہسپتالوں میں جگہ کا کال ہے#CoronaIsReal— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) June 4, 2020