میئر کراچی کے پاس اختیارات نہیں، عامر خان کی اشتعال انگیز تقاریر کیس میں پیشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

amir khan MQM P
میئر کراچی کے پاس اختیارات نہیں: عامر خان کی اشتعال انگیز تقاریر کیس میں پیشی

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم)کے رہنما عامر خان نے کہاہے کہ میئر کراچی کے پاس اختیارات ہی نہیں تو کام کیسے کریں گے، سندھ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگئی۔ اسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین تک دستیاب نہیں۔

ہفتہ کوکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، عامر خان، قمر منصور، ریحان ہاشمی، وسیم اختر اور رئوف صدیقی پیش ہوئے۔

فاضل جج کی رخصتی کے باعث اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق 4 مقدمات کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ اشتعال انگیز تقاریر کے دیگر 21 مقدمات کی سماعت بھی 30 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

بعد ازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہاکہ کراچی کے مسائل سے گورنر سندھ کو آگاہ کرتے رہتے ہیں، میئر کراچی کے پاس اختیارات ہی نہیں تو کام کیسے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے، سندھ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگئی۔ اسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین تک دستیاب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن قابل احترام اور پاکستان کی سیاست کے اہم کردار ہیں، مولانا کا پلان اے کامیاب ہوا، پلان بی میں پرامن انداز اختیار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے شاہراہِ ریشم اور تمام صوبوں کو ملانے والی شاہراہیں بند کردیں۔جمعیت علمائے اسلام ف

Related Posts