کراچی میں ضرورتمندوں کے گھرتک راشن پہنچائیں گے، خالد مقبول صدیقی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr Khalid Maqbool Siddiqui is addressing Karachi Bar Association

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)نے یونین کمیٹیز کی سطح پر راشن جمع کرنا شروع کردیا جو علاقے کے مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔

اس حوالے سےایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ روز ناظم آباد،گلبہار تاؤن ٹاؤن میں کوروناوائرس کے حوالے سے مستحقین میں امدادی سامان کے کیمپ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر خالد مقبول صدیقی  کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان ا پنے اپنے تمام ٹاؤن اور یو سی میں ذمہ داران اور کارکنان امدادی سامان جمع کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور ان کومستحقین میں عزت نفس اور مجروع کا خیال رکھتے ہوئے تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام ذمہ د اران اور بلدیاتی نمائندوں کو سختی سے ہدیت دی گئی ہے کہ تقسیم کے عمل میں تفریق نہ کریں اور تمام رنگ و نسل،اور تمام زبانوں کے بولنے والوں کی بلا تفریق خدمت کرنی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ایم کیو ایم پاکستان کا جو تنظیمی اسٹرکچر جہاں جہاں موجود ہے پورے سندھ سمیت کراچی میں وہاں پر ضرورت مندوں کو ان کے دہلیز پر راشن اور ان کی ضروریات زندگی کوگھر تک پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں مستحقین کو دیا جانیوالا راشن دکانوں پر فروخت

انھوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی گی اور اس کے زیلی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر عوام کے فلاھ و بہبود کیلئے کام کرے گی۔

اس موقع پر انچارج سی او سی فرقان اطیب،اراکین سی او سی،حق پرست رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری،ڈسٹرکٹ چیئرمین ریحان ہاشمی،ناظم آباد گلبہار ٹاوؤن کے زمہ داران اور بلدیاتی پینل بھی موجود تھے۔

Related Posts