الطاف حسین کا ترانہ بجنے پر سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، کراچی میں متحدہ کا دفتر سیل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
الطاف حسین کا ترانہ بجنے پر سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، کراچی میں متحدہ کا دفتر سیل
الطاف حسین کا ترانہ بجنے پر سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، کراچی میں متحدہ کا دفتر سیل

کراچی میں بانئ متحدہ الاف حسین کا ترانہ بج گیا جس پر سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم (پاکستان) کے دفتر کو سیل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پیش آیا جہاں 2 روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، مرکزی رہنما عامر خان نے دفتر کا افتتاح کردیا۔

ایم کیو ایم (پاکستان) کے اراکینِ پارلیمان، سیاسی رہنما اور کارکنان اس موقعے پر موجود تھے جس کے بعد گزشتہ روز مبینہ طور پر ساؤنڈ سسٹم والے کی غلطی سے نئے دفتر میں الطاف حسین کے ترانے بجے جس پر پارٹی رہنما حرکت میں آگئے۔

پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے گانوں کو بند کروانے کیلئے ساؤنڈ سسٹم والے کو ہدایت کی تاہم اس موقعے پر عوام الناس حیران و پریشان نظر آئے۔ ساؤنڈ سسٹم والے سے باز پرس بھی کی گئی۔ بعد ازاں سیکیورٹی اداروں نے ایکشن لے لیا۔

سیکیورٹی اداروں نے دفتر پہنچنے کے بعد ساؤنڈ سسٹم تحویل میں لے کر دفتر کو سیل کردیا جس کے بعد ایم کیو ایم رہنماؤں نے خاموشی اختیار کر لی۔متحدہ رہنماؤں کا تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نفرت انگیزتقاریرکیس،  الطاف حسین کی ضمانت میں پھرتوسیع