ایم کیو ایم کا شہباز حکومت کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم کا شہباز حکومت کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے انکار
ایم کیو ایم کا شہباز حکومت کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے انکار

اسلام آباد: عمران خان حکومت کا ساتھ چھوڑ کر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والی سیاسی جماعت ایم کیو ایم (پاکستان) نے اپوزیشن اتحاد کی شہباز حکومت کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے گزشتہ روز اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کا حصہ نہ بنتے ہوئے وسیع البنیاد اپوزیشن حکومت کی حمایت کریں گے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم ساتھی رہنماؤں سے مذاکرات کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابی مہم، عمران خان پشاور میں عوامی جلسے سے آج خطاب کریں گے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے حکومت کے اتحادی قائدین سے نئی حکومت کی تشکیل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا ہے۔ ہم کراچی اور سندھ کی فلاح و بہبود کیلئے اپوزیشن کے وعدے وفا ہونے کے منتظر ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے ن لیگ کے صدر اور موجودہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو آگاہ کردیا ہے کہ ایم کیو ایم وفاقی کابینہ میں شمولیت کا ارادہ نہیں رکھتی۔ ہمیں کراچی اور سندھ کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی نے بھی شہباز شریف حکومت کی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنا پڑے گا۔ ہماری حکومت اتحاد کی بنیاد پر قائم ہے۔ 

Related Posts