کراچی کے مسائل پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لینا لازمی ہے، شاہی سید

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مسائل پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لینا لازمی ہے، شاہی سید
کراچی کے مسائل پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لینا لازمی ہے، شاہی سید

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کی وفدکے ہمراہ آمداور کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،وسیم اختر و دیگراراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات اور مشترکہ پریس بریفنگ،اے این پی کے وفد میں یونس بونیری،حاجی حنیف شاہ،شہر آفریدی،دوست محمد اور اورنگزیب بونیری شامل تھے۔

ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے شہید کارکن محمد اسلم کے ایصال و ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر شاہی سید نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایم کیو ایم پاکستان کاپر تپاک استقبال کرنے پر تہہ دل سے شکر ادا کرتا ہوں۔

شاہی سید نے کہا کہ 26جنوری کو متعصب سندھ حکومت کی جانب سے معصوم بچوں،بزرگوں،خواتین ونوجوانوں پر جس طرح لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی یہ جو کچھ بھی ہوا وہ بہت تکلیف دہ عمل تھا۔

کراچی میں ایم کیو ایم کی اکثریت ہے کراچی کے مسائل پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لینا لازمی ہے اور ان کے مطالبات اور احتجاج جائز ہیں۔کراچی میں ایجوکیشن،ہیلتھ، بجلی و گیس کا بحران شدید ہوتا جارہا ہے،کراچی کے مسئلوں میں ایک بڑا مسئلہ گیس کا بھی ہے جس کے باعث تمام تر انڈسٹریز بند ہونے کے در پے ہیں۔

18ویں ترمیم کے زریعے بہتر کام ہونے چاہیئے تھے لیکن اس کے بر عکس ہورہے ہیں۔شاہی سید نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو ختم کرنے اور شق تبدیل کرنے پر ہم مذمت کرتے ہیں۔اس کالے قانون کو بنانے سے پہلے کراچی کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پیپلز پارٹی کو مشاورت کرنی چاہیئے تھی جو کہ نہیں کی گئی۔

ایم کیو ایم کی سوچ اور ہماری سوچ مشترکہ ہے ہم بھائی چارگی اور امن چاہتے ہیں آنے والے وقت میں بھی ہم کراچی کے امن اور بھائی چارگی کیلئے ایم کیو ایم کے ساتھ دوبارہ بیٹھیں گے شاہی سید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پرانی باتیں ختم کرکے ہمیں آگے بڑھنا ہے اور مل کر کراچی کے جائز مسئلوں پر احتجاج بھی کریں گے اور کراچی کیلئے آواز بھی اٹھائیں گے۔

اگر کراچی پر ہونے والے اس ظلم کو روکا نہیں گیا تو، کیونکہ یہی شہر پورے پاکستان کو کما کر دے رہا ہے۔اس موقع پرکنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پریس بریفنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک دشمن عناصر نے ہمیشہ قومیتوں کو لڑانے کیلئے سازشیں کی ہیں۔

سیاست میں اختلافات صحیح نہیں ہوتے کراچی کی بہتری کیلئے جو بھی آواز بلند کریگا ہم اس کی آواز میں آواز ملائینگے۔ خالد مقبول نے مزید کہ کہ اے این پی نے ہمیشہ پختون عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے لیکن اب ہم سب کو مل کر پوری قوم اور کراچی کے عوام کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔

مزید پڑھیں: معیشت بہت سست ہو چکی اور دارومدار قرضوں پرہے، سینیٹر شیری رحمن

خالد مقبول نے کہا کہ ہماری آج کی ملاقات کا اہم مدعا کراچی کا امن رہا ہے،کراچی میں ہرقومیت سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں جن جن علاقوں میں جن کی اکثریت زیادہ ہے ان ہی علاقوں سے بھرتیاں کی جائیں ناکہ اندرون سندھ سے بلا کر تعینات کیا جائے۔

Related Posts