معیشت بہت سست ہو چکی اور دارومدار قرضوں پرہے، سینیٹر شیری رحمن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پارلیمنٹ کی اکثریت کو غدار کہا جارہا ہے، شیری رحمٰن
پارلیمنٹ کی اکثریت کو غدار کہا جارہا ہے، شیری رحمٰن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ معیشت بہت سست ہو چکی اور دارومدار قرضوں پرہے،کنٹینر تبدیل کرنے سے بہتر ہے اسکا حل ڈھونڈا جائے۔

سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ بے روز گاری ایک بہت سنگین مسئلہ بن چکا ہے،ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں غربت اور بے روزگاری کے حالات خراب ہیں۔

پاکستان میں بے روزگاری بڑھ چکی شرح 16فیصد تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش 5فیصد بھارت 7.9 فیصد ہے،بڑے اور چھوٹے مینوفیکچرنگ ادارے بند ہونے پر لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت بہت سست ہو چکی اور دارومدار قرضوں پرہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف پیٹرولیم اور دوسرا اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتیں ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کے پیسے بھی برسیوں پر لگادیے، حلیم عادل شیخ

سینیٹر شیری رحمن کنٹینر تبدیل کرنے سے بہتر ہے اسکا حل ڈھونڈے،24 فیصد تعلیم یافتہ بے روزگار ہیں،دہشت گردی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

Related Posts