تفتیش کے دوران متحدہ لندن کے کارکنان کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تفتیش کے دوران متحدہ لندن کے کارکنان کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے
تفتیش کے دوران متحدہ لندن کے کارکنان کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

کراچی: تحقیقاتی اداروں اور پولیس کی مشترکہ تفتیش کے دوران ایم کیو ایم لندن کے گرفتار 3 کارکنوں شاہد متحدہ، عادل انصاری اور ماجد علی نے جےآئی ٹی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جامعہ کراچی کے ملازم  گرفتار دہشت گرد ماجد علی کی نشاندہی پر جامعہ کے ایک ڈپارٹمنٹ کے دفتر پر چھاپے کے دوران ایک کمپیوٹر برآمد کیا گیا۔ کمپیوٹر  میں بھارت سے آئی ہوئی 2000 سے زائد ای میلز موجود ہیں۔ 

بھارت میں مقیم دہشت گردوں کا ساتھی محمود کراچی کے  نیٹ ورک میں اسلحہ اور رقوم کی تقسیم اور سمیت دیگر ہدایات دیا کرتا تھا جبکہ مذکورہ رقم منی ایکسچینج کے ذریعے مل جاتی تھی۔ وہ رقم نامعلوم افراد کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جاتی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ ماجد علی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچنے کے لیے جامعہ کراچی میں اپنے آفس کا کمپیوٹر استعمال کرتا تھا جبکہ ماجد علی کا بھائی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا جس کے بعد اسے جامعہ کراچی میں کمپیوٹر آپریٹر کی ملازمت مل گئی۔

دہشت گردوں نے ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے سامنے متعدد سیاسی رہنماؤں سے قریبی تعلقات کا بھی انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ کرائے کے ایک گھر میں اسلحے سے بھری گاڑی کا تمام اسلحہ چھپایا گیا جسے بعدازاں دیگر 2 گھروں میں منتقل کرنے کے بعد فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں چھپایا گیا۔

اسلحے کو فیڈرل بی ایریا سے برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق  ای میلز میں اسلحے کے لیے کوڈ لٹریچر استعمال کیا جاتا تھا جبکہ دہشت گردوں نے جے آئی ٹی کے سامنے ایسے افراد کا بھی نام لیا ہے جن کی کی طرف سے انھیں معاونت فراہم کی جاتی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد تحقیقات کو مزید وسیع کیا جا رہا تاکہ دہشت گرودں کی سہولت کاری میں چھپے کرداروں کو بھی بے نقاب کیا جاسکے۔

Related Posts