کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بہت اچھا رویہ دکھایا، ان کی گارنٹی کسی سے نہیں لیں گے، بلاول اور کی بات خود گارنٹی ہوگی۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات سنے گئے، وہ ماننے کو تیار ہیں، مطالبات کو تحریری شکل دیں گے۔
خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی ایک بھی نقطہ پر اعتراض نہیں کیا، پیپلز پارٹی سے جو معاہدہ ہوگا وہ منظر عام پر لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سب کو شامل کیا ہے، ہمارے مطالبات وفاق سے بھی ہیں، چارٹر آف کراچی ہوجاتا ہے تو یہ ایم کیو ایم کی جیت ہوگی۔خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ہمارا مسئلہ وزارت نہیں، قانون سازی اور شہر کی ڈیولپمنٹ ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ میں گورنر راج کیلئے سمری کی تیاری شروع، آصف زرداری نے توڑ نکال لیا