متحدہ نے سندھ بھر کے 500 افسران کی تعیناتی کے خلاف پٹیشن دائر کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ نے سندھ بھر کے 500 افسران کی تعیناتی کے خلاف پٹیشن دائر کردی
متحدہ نے سندھ بھر کے 500 افسران کی تعیناتی کے خلاف پٹیشن دائر کردی

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے سندھ بھر کے 500 نیب زدہ پلی بارگین افسران کی تعیناتی کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے سندھ بھر کے پلی بارگین ( نیب زدہ)افسران کی مختلف عہدوں پر تعیناتی کے خلاف آئینی پٹیشن دائر کی، متحدہ  کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل اور اراکین رابطہ کمیٹی زاہد منصوری ، خالد سلطان و دیگر ارکان لیگل ایڈکمیٹی کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ میں  پیش ہوئے۔

حکومت سندھ کے فیصلوں اور نیب سے پلی بار گین کے ذریعے کیس ختم کروانے والے 500 افسران کی سندھ حکومت کی جانب سے دوبارہ اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی کے خلاف پٹیشن دائرکی گئی ہے۔ پٹیشن دائر کرنے کے بعد پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلی بارگین کرنے کا مطلب اپنے جرم کو قبول کرنا ہے اور ایسے مجرموں کو دوبارہ مقرر نہیں کیا جاسکتا۔ 

پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم نے کہا کہ کہ ایسے افسران کی دوبارہ اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی کا مطلب واضح ہے کہ ان کی کرپشن میں سندھ حکومت بھی ملوث ہے اور ان کی سرپرستی میں اس جرم کا ارتکاب ہوتا رہا ہے پلی بار گین کرنے والے نیب زدہ افسران کو کسی بھی عہدے کے لیے نااہل قراردیا جائے اور انتظامی امور کو ایسے افسران سے جان چھڑا کر کرپشن سے پاک کیا جائے۔

کنور نوید جمیل نے کہا کہ 500 کے لگ بھگ نیب زدہ افسران کو سندھ کے اعلیٰ عہدوں پر تعینات کر کے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ جتنی زیادہ کرپشن کر سکتے ہو کر لو ، آخر میں پلی بارگین کر کے واپس اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہو جاؤ اور دوبارہ کھل کر لوٹ مار کرو ۔ایم کیو ایم اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیتی ہے اور اسے کرپشن کی سرپرستی سمجھتی ہے ، اسی لیے آج ان اقدامات کے خلاف آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں  سرکاری زمین پر قبضہ شروع

Related Posts