اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے حالیہ بارشوں اور اربن فلڈنگ کے پیشِ نظر وفاقی حکومت سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی اور حیدر آباد کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے سندھ کے دو بڑے شہروں کو آفت زدہ قرار دینے کے ساتھ ساتھ کراچی کے یوٹیلٹی بلز معاف کرنے کی بھی اپیل کی۔ امین الحق نے کہا کہ اگر بل معاف نہیں کیے جاتے تو بارش سے متاثرہ شہریوں سے کچھ رعایت ہی کر لی جائے۔
شنگھائی تعاون تنظیم، بلاول بھٹو کی اجلاس میں شرکت