عام انتخابات میں کراچی اور حیدرآباد سے بھرپور کامیابی کے بعد ایم کیو ایم نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جشن کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے جناح گراونڈ مین جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کو درخواست دے دی۔
ڈی سی ضلع وسطی نے درخواست پر کاروائی کے لیے ایس ایس پی پولیس، ایس ایس پی ٹریفک اور ٹاون میونسپل آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی۔
درخواست ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی جانب سے ڈی سی وسطی کو دی گئی ہے،ایم کیو ایم پاکستان نے 10 اور 11 فروری کو جناح گراونڈ عزیز آباد میں جلسے کی اجازت طلب کی ہے۔
ایم کیو ایم کی درخواست میں کہا گیا کہ عوامی اجتماع یا جشن کے موقع پر کسی قسم کی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔