ایم کیو ایم قیادت کی کے۔الیکٹرک بلز میں نئے ٹیکس کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم قیادت کی کے۔الیکٹرک بلز میں نئے ٹیکس کی مذمت
ایم کیو ایم قیادت کی کے۔الیکٹرک بلز میں نئے ٹیکس کی مذمت

کراچی: حکومت کی حلیف متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی مرکزی قیادت نے کے۔الیکٹرک بلز میں  نئے ٹیکس عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے بلز میں نئے معاہدے کے تحت ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے متحدہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کا ٹیکس ادا کرنے کے باوجود کراچی کو سہولیات مہیا نہیں کی جارہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 کے الیکٹرک شہریوں سے میونسپل ٹیکس بھی وصول کرے گی

متحدہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کے ایم سی ٹیکس پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے عوام پر عائد کیا گیا آمرانہ فیصلہ ہے۔ جبری ٹیکس وصولی کی ہر سطح پر مخالفت کریں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت اور کے۔الیکٹرک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں کے ساتھ میونسپل ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔

آج سے 3 روز قبل سامنے آنے والے سرکاری فیصلے کے تحت کے ایم سی کے واجبات کی وصولی کیلئے کے الیکٹرک صارفین سے میونسپل ٹیکس کی مد میں سالانہ 3 ارب روپے وصول کرے گی۔

کے الیکٹرک اور کے ایم سی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت  کے الیکٹرک بل کے ذریعے کراچی کے شہریوں کی جیب سے ماہانہ 25 کروڑ روپے کا ٹیکس وصول کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

Related Posts