رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کی نماز جنازہ نوشہرو فیروز میں ادا کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehnaz ansari
shehnaz ansari

سندھ: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی شہناز انصاری کی نماز جنازہ نوشہرہ فیروز میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ، پارٹی کارکنوں ، سول سوسائٹی اور پارٹی عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

زمین کے تنازعہ پر ہفتہ کے روز نوشہرہ فیروز میں ایم پی اے شہناز انصاری کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق نوشہرو فیروز میں اراضی کے معاملے میں اختلافات پر شہناز انصاری پر حملہ کیا گیا۔

آئی جی سندھ کے حکم پر پولیس نے ہفتے کی شب چھاپے مار کر شہناز انصاری کے قتل کے سلسلے میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ، تاہم اہم ملزم تاحال مفرورہے۔

مزید پڑھیں:رہنما پیپلزپارٹی شہناز انصاری نوشہرو فیروز میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔آئی جی پی سندھ سید کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

شہناز انصاری 2013 کے انتخابات میں خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار کی حیثیت سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں تھیں۔

Related Posts