کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں، جواں سال خاتون رقص کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رقص کے دوران
(فوٹو: ہندوستان ٹائمز، ڈائیلاگ پاکستان)

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں جواں سال خاتون اپنی بہن کی شادی کی تقریب میں رقص کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئی، واقعے کے نتیجے میں خوشی کے موقعے پر کہرام مچ گیا۔

بھارتی میڈیا (ہندوستان ٹائمز) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ جواں سال خاتون کا انتقال اتوار کے روز ہوا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جبکہ یہ واقعہ ایک ریزورٹ پر پیش آیا جہاں شادی کی تقریبات جاری تھیں، بعض رپورٹس کے مطابق انتقال کر جانے والی خاتون کا نام پرینیتا جین تھا جو اندور کی رہنے والی اور اپنی کزن کی شادی میں شرکت کیلئے آئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

ہلدی کی تقریب کے دوران جب یہ واقعہ پیش آیا، تقریب میں 200 سے زائد مہمان موجود تھے جب جواں سال خاتون رقص کرتے کرتے اچانک گر گئی، جب تقریب میں شریک افراد خاتون کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے آگے بڑھے تو وہ دم توڑ چکی تھی۔ کچھ لوگوں نے سی پی آر دینے کی بھی کوشش کی، تاہم خاتون کے جسم نے ردِ عمل نہیں دیا۔

جواں سال پرینیتا کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ انتقال کر جانے والی یہ خاتون اعلیٰ تعلیم یافتہ تھی اور اپنے والدین کے ہمراہ اندور میں رہائش پذیر تھی۔ ماضی میں پرینیتا کے ایک چھوٹے بھائی کا  بھی 12 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہی انتقال ہوا تھا۔

Related Posts