کراچی کی سوغات شوارما، دیکھتے ہی منہ میں پانی آ جائے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی خاص سوغات شوارما، جسے دیکھتے ہی منہ میں پانی آ جائے
کراچی کی خاص سوغات شوارما، جسے دیکھتے ہی منہ میں پانی آ جائے

شوارما ایک انتہائی مشہور اور ذائقے دار کھانا ہے جسے کراچی کی خاص سوغات قرار دیا جاسکتا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں بھی شوارما ایک عام ڈش کے طور پر عام پایا جاتا ہے۔

کراچی کے گلی کوچوں میں جگہ جگہ چھوٹے بڑے شوارما اسٹینڈز موجود ہیں جہاں سے شوارما حاصل کرکے اس کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔

سب سے اچھی بات شوارما میں گوشت اور سبزیوں کا حسین امتزاج ہے جس کے باعث کراچی کے شہری اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ آج ہم نے کراچی کے مشہور، مزیدار اور منہ میں پانی بھر لانے والے شوارما سینٹرز آپ کے سامنے رکھ دئیے ہیں۔ 

ییم الشوارما

شہرِ قائد کے علاقے کھڈا مارکیٹ، ڈی ایچ اے میں واقع ییم الشوارما 20 سال سے عوام الناس کو مزیدار کھانوں کی دعوت دینے میں مصروف ہے۔ اِس شوارما سینٹر کے مالک وہ شخص ہیں جنہوں نے کافی عرصے تک دبئی میں شوارما فروخت کیا۔ یہ سینٹر کراچی میں مستند شوارما فروخت کرنے کے حوالے سے مشہور ہے۔

یہاں زیتون کے تیل میں پکا ہوا شوارما چٹنیوں اور ترکی کے مصالحوں سے مزین ہوتا ہے۔ ییم ایک دلچسپ نام ہے ج کا مطلب ہے گھر، یعنی ہم اِس شوارما سینٹر کو شوارما گھر بھی کہہ سکتے ہیں۔

عرب قوم شوارما کی شوقین ہے۔ عرب ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں شوارما کا ذائقہ مختلف اور چٹ پٹا ہے کیونکہ پاکستانی عوام مرچ مصالحوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ مزیدار بات یہ ہے کہ یہاں موٹا بیل کے ساتھ شوارما فروخت کیا جاتا ہے جو دودھیا رنگ کی چٹنی کے ہمراہ پیش کی جاتی ہے۔ 

مونٹی کا شوارما

کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع یہ شوارما سینٹر 6 قسموں کا زبردست شوارما عوام کی خدمت میں پیش کرتا ہے جس میں تمام مصالحے، زیتون اور سبزیاں شامل ہیں۔

برنن شوارما میں مرغی کا گوشت، پیاز، مشروم اور دیگر چٹنیاں شامل ہوتی ہیں۔ سلیمانی شوارما بغیر سبزیوں کے پیش کیا جاتا ہے جبکہ زنگر شوارما ایک قسم کا چٹپٹا چکن ہے جسے پیٹا بریڈ کے ساتھ چٹنیوں میں ڈبو کر پیش کیا جاتا ہے۔ 

ہر پلیٹ میں شوارما کی بھاری مقدار شامل کی جاتی ہے۔ زنگراتا شوارما چکن کے ٹکڑوں اور رول پراٹھا کا ایک مجموعہ کہا جاسکتا ہے جو چکن شوارما کی طرح پیش کیاج اتا ہے۔ ویجی شوارما میں صرف سبزیاں ہوتی ہیں۔ چکن شامل نہیں کی جاتی۔

عوام کی خدمت میں بار بی کیو چٹنیوں اور دیگر چٹ پٹی سوغاتوں کے ساتھ شوارما پیش کیاجاتا ہے۔ مائیو گارلک ساس اور ہمس منفرد ترکیب سے تیار کردہ ہے۔ مصالحے دار شوارما کو زیادہ تر افراد ترجیحاً پسند کرتے ہیں۔

عموماً مونٹی کا شوارما100 روپے فی پلیٹ سے لے کر 300 روپے فی پلیٹ تک دستیاب ہوتا ہے جو شوارما جیسی مزیدار ڈش کیلئے کوئی بھاری قیمت نہیں ہے۔ 

چاند پور شوارما 

کراچی کے علاقے محمود آباد میں گزشتہ 11 سال سے چاندپور شوارما فروخت ہو رہا ہے۔ یہ عربی نہیں بلکہ لاہوری شوارما کہا جاسکتا ہے کیونکہ عربی شوارما کا ذائقہ قدرے معتدل ہوتا ہے۔

اکثر چاند پور والے چکن شوارما فروخت کرتے نظر آتے ہیں کیونکہ یہ آسانی سے منہ میں جذب ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب اگر یہ شوارما گائے کے گوشت سے بنا ہو تو اس میں نسبتاً زیادہ وقت لگتا ہے۔

چاند پور شوارما کے مالک کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شوارما کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 6 سال قبل کراچی کے لوگ شوارما کے اتنے رسیا نہیں تھے۔ آج کل شوارما میں بڑی دلچسپی لی جارہی ہے اور مزے لے لے کر کھایا جارہا ہے۔ 

ایک رول اور شوارما میں اور دونوں کی تیاری میں استعمال کیے جانے والے مصالحہ جات میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ کوئی بھی انسان رول کے مقابلے میں بڑی آسانی سے 2 یا 3 شوارما تناول کرسکتا ہے جبکہ 1 رول کھانے کے بعد زیادہ تر افراد دوسرا رول نہ کھانے کو ترجیح دیتے ہیں یا پھر 2 پر ہی بس کردیتے ہیں۔

محمود آباد میں شوارما کی قیمت 80 روپے سے لے کر 200 روپے تک ہے جو ہر انسان آسانی سے خرید کر اس کا لطف اٹھا سکتا ہے۔ 

Related Posts