کورونا وائرس میں مبتلا معروف بھارتی عالم مولانا وحید الدین خان انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی، معروف اسلامی مفکر مولانا وحید الدین خان کورونا کے باعث انتقال کر گئے
نئی دہلی، معروف اسلامی مفکر مولانا وحید الدین خان کورونا کے باعث انتقال کر گئے

نئی دہلی: معروف بھارتی عالمِ دین اور اسلامی مفکر مولانا وحید الدین خان کورونا وائرس کا شکار ہو کر96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔انہوں نے اپنے پسماندگان میں 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا وحید الدین خان نے اسلام کے موضوع پر لاتعداد تخلیقات کیں اور کتابیں لکھیں۔ حال ہی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے عالمِ دین مولانا وحید الدین خان کو نئی دہلی کے اپولو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں مولانا وحید الدین خان کے صاحبزادے نے کہا کہ ہم مولانا وحید الدین کے انتقال پر بے حد غمزدہ ہیں۔ان کی زندگی کا مشن دعوتِ دین تھا۔ انہوں نے مولانا وحید الدین کیلئے دعا کی درخواست بھی کی۔ 

اسلام کے موضوع پر 200 سے زائد کتب تحریر کرنے والے مولانا وحید الدین خان نے قرآنِ پاک کی تفسیر پر بھی کام کیا۔ جمعیت علمائے ہند سے طویل عرصے سے وابستہ مولانا وحید الدین خان کو پدما وی بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مولانا وحید الدین  کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کو روحانیت اور مذہبی موضوعات پر قابلِ قدر علم کیلئے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مولانا وحید الدین خان سماجی خدمات اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بہت متحرک رہتے تھے۔ میں مولانا وحید الدین کے اہلِ خانہ، دوستوں اور بے شمار خیر خواہوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: بی ایس ایف کا ایک مرتبہ پھر جاسوس کبوتر پکڑے کا دعویٰ، مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

Related Posts