لکھنؤ، ممتاز مذہبی اسکالر مولانا کلبِ صادق علالت کے باعث انتقال کر گئے

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
لکھنؤ، ممتاز مذہبی اسکالر مولانا کلبِ صادق علالت کے باعث انتقال کر گئے
لکھنؤ، ممتاز مذہبی اسکالر مولانا کلبِ صادق علالت کے باعث انتقال کر گئے

نئی دہلی: ممتاز مذہبی اسکالر اور بھارتی عالمِ دین مولانا کلبِ صادق لکھنؤ شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مولانا کلبِ صادق کو نمونیا، فالج اور کینسر سمیت دیگر کئی امراض لاحق تھے جس کے باعث شب 10 بجے وفات پا گئے۔ ان کی عمر 83 برس تھی۔

مولانا کلبِ صادق آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر کے ساتھ ساتھ دیگر مذہبی و انتظامی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے والے بھارت کے مشہور اسکالر تھے جن کے انتقال پر معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

علالت کے باعث مولانا کلبِ صادق کو 8 روز قبل آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ وزیرِاعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیا ناتھ نے مولانا کلبِ صادق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مولانا کے انتقال کی تصدیق صاحبزادے سبطین نوری نے کی۔

تعلیم کے میدان میں مولانا کلبِ صادق کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے غریب بچیوں کی تعلیم کیلئے بہت کام کیا۔ بھارت کی سماج وادی پارٹی کا کہنا ہے کہ مولانا کلبِ صادق کا انتقال بے حد افسوسناک خبر ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: تمغۂ امتیاز کے حامل صحافی پیر سیّد سفید شاہ ہمدرد انتقال کر گئے