پشاور: مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریکِ انصاف کی سابق حکومت نے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کردیا جبکہ 4سالہ دور میں معیشت سے کھلواڑ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلسِ شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی ایجنڈے پر عمل پیرا سابق حکمرانوں نے ملک تباہ کیا، 4سالہ دور میں معیشت سے کھیل کھیلا گیا۔ عمران خان حکومت نے تاریخ کے بلند ترین قرضے لیے۔
جیل میں دل کی تکلیف، پرویز الٰہی کی طبیعت سنبھل گئی
خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے قرضوں کا 75سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ قوم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہے۔ ہم حالات کے مطابق پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے پیش کردہ بجٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
قبل ازیں گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان حکومت ملک تباہ کرنے کے ایجنڈے کے تحت اقتدار میں آئی۔ انہوں نے 3 سال میں ملکی معیشت برباد کردی۔